تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اسلام آباد میں نئی عوامی ٹرانسپورٹ کی سروسز کا آغاز ہونے جا رہا ہے



وفاقی کمیشن نے 2017ء کی قومی مردم شماری کی بنیاد پر اسلام آباد میں سفر کے لیے بڑے پیمانے پر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کا نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد کی زیر صدارت وفاقی کمیشن کے دسویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شماریات ڈویژن وفاقی دارالحکومت میں 2017ء کی مردم شماری کے بارے میں متعلقہ معلومات فیڈرل کمیشن اور پلاننگ کمیشن کو فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی شخص مقرر کرے گا۔ یہ بڑے پیمانے پر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) کے نظام کے لیے راستوں اور بسوں کی تعداد کا تعین کرے گا، جو کہ ابھی زیرتکمیل ہے.
کمیٹی نے قومی انجینئرنگ سروسز آف پاکستان (NESPAK) کو اس نئے منصوبے میں بطور سہولت کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیسپاک (NESPAK) اسلام آباد میں حالیہ آبادی اور مکانات کے اعداد و شمار کے مطابق تجزیہ و مطالعہ کرے گا اور اس کے متعلق مزید معلومات فراہم کرے گا فیڈرل کمیشن نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی موجودہ عمارت میں مزید منزلوں کے اضافے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اضافی منزلوں کی منظوری چند جگہوں کے لیے نہیں ہوگی بلکہ اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں یکساں پالیسی ہوگی۔ منصوبے کے لئے درکار مزید معلومات، تجزیہ اور کار پارکنگ کی جگہیں دستیاب ہونے تک حتمی فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

اسی تحریر کو انگریزی زبان میں پڑھنے کے لئے اس لنک پہ کلک کریں  
مترجم : تسمیہ صداقت 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

ٹیبز