تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Allah Mian by Uncle Sargum | انکل سرگم کی ایک مشہور نظم "اللہ میاں " | اردو ادب

فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی ایک مشہور نظم "اللہ میاں " کے اشعار ان کا اسسٹنٹ "رولا " سنایا کرتا تھا

میرے پیارے اللہ میاں
دل میرا حیران ہے ،
میرے گھر میں فاقہ ہے ،
اس کے گھر میں نان ہے ،
میں بھی پاکستان ہوں ،
اور وہ بھی پاکستان ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
لیڈر کتنے نیک ہیں ،
ہم کو دیں وہ صبر کا پھل ،
خود وہ کھاتے کیک ہیں ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
یہ کیسا نظام ہے؟
فلموں میں آزادی ہے ،
ٹی وی پر اسلام ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
سوچ کے دل گھبراتا ہے ،
بند ڈبوں میں خالص کھانا ،
ان کا کتا کھاتا ہے ،
میرا بچہ روتے روتے ،
بھوکا ہی سوجاتا ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
دو طبقوں میں بٹتی جائے ،
ایسی اپنی سیرت ہے ،
ان کی چھت پر ڈش انٹینا ،
میرے گھر میں بصیرت ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے؟
اس کی آنکھ میں کوٹھی ہے ،
میری آنکھ میں روٹی ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
تیرے راز بھی گہرے ہیں ،
ان کے روزے سحری والے ،
میرے آٹھ پہرے ہیں ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
روزہ کھولوانے کی ان کو ،
دعوت ملے سرکاری ہے ،
میرا بچہ روزہ رکھ کر ،
ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے؟
این ٹی ایم کا سر ہے ننگا ،
پی ٹی وی پہ ڈوپٹہ ہے ، ( این ٹی ایم پہلا پرائیویٹ چینل تھا )

 میرے پیارے اللہ میاں ،
بادل مینہ برسائے گا ،
اس کا گھر دھل جائے گا ،
میرا گھر بہہ جائے گا ،

میرے پیارے اللہ میاں ،
چاند کی ویڈیو فلمیں دیکھ،
کر اس کا بچہ سوتا ہے ،
میرا بچہ روٹی سمجھ کر،
چاند کو دیکھ کے روتا ہے ،

میرے پیارے اللہ میاں
یہ کیسی ترقی ہے؟
ان کی قبریں تک ہیں پکی،
 میری بستی کچی ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

ٹیبز