تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

کنوار گندل ( ایلو ویرا ) اور اجواٸن کے فوائد


کنوار گندل ( ایلو ویرا ) اور اجواٸن کے ویسے تو بے شمار فواٸد جن سے انسان سالوں سے مستفید ہو رہا لیکن ان کو یکجا کر لیا جاۓ تو اس کی افادیت اور بھی بڑھ جاتی۔۔۔۔ ہر سال ان دنوں ہمارے گھر اجواٸن اور ایلو ویرا کی یہ خاص پھکی بنتی جو گیس بد ہضمی اور پیٹ درد میں استعمال ہوتی ۔ جب سے ہوش سنبھالا تب سے آزمودہ ہے ۔ یہ پھکی امی ہی بناتیں انہوں نے اپنی نانی سے سیکھا تھا تب شاید ہر گھر بنتی ہو گی دیسی علاج ہی میسر تھے اس لیے ہر گھر کی ضرورت ہو گی ایلو ویرا تو شروع سے گھر میں بہت الحَمْدُ ِلله اس بارے پڑھا تھا کہ ایلو ویرا تقریباً 6 ہزار سال سے طب میں استعمال ہوتی چلی آ رہی اس لیے اس کا ہر گھر ہونا لازمی بنتا جگہ نہ بھی ہو گملوں میں با آسانی لگ جاتی ۔ اس سال اجواٸن بھی اپنی تھی ویسے بھی عام ملتی اس لیے یہ پھکی بنانے میں بہت آسان ۔
ترکیب
ایک پاٶ اجواٸن میں ایک کلو ایلو ویرا چھلکوں سمیت چھوٹا چھوٹا کاٹ کر مکس کر کے دھوپ میں رکھ دیں ایلو ویرا کا جیل اور پانی رستا رہے گا جس میں اجواٸن گیلی ہوتی رہے اس کو دس دن دھوپ میں خشک کر لیں۔ جب ایلوویرا مکمل خشک ہو جائے تو اجوائن سمیت ایک چُٹکی نمک ڈال کر گرینڈ کر لیں۔ اور ایک چٹکی پانی کے ساتھ حسب ضرورت لے لیں۔
نوٹ
ایک اہم ترین بات۔۔۔یہ ہےکہ ایلوویراکےپتے کوپودے سے الگ کرنے کےبعد دس پندرہ منٹ کٹے ہوئےحصے کوزمین کی طرف کرکے لٹکانایاکسی جگہ ٹیک لگاکرکھڑاکرناہے۔۔۔۔اس میں سے ہلکے پیلے رنگ کاایک۔لیسدار مادہ نکلے گا۔۔دس پندرہ منٹ کےبعد اس پیلے لیسدارمادہ کودھودیناہے۔۔۔ہمیشہ ایلوویراکواس۔عمل کےبعد کسی بھی مقصد کیلئے استعمال کرناچاہیے۔کیونکہ یہ پیلالیسدارمادہ۔۔۔ایلوویراکے تمام فوائد کوختم کرنے والاہے۔
 
یہ  تحریر فیس بک کے پیج  Desi Gardening دیسی گارڈننگ سے حاصل کی گئی ہے 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot

ٹیبز